بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا سابق صدرپرویزمشرف کی وفات پر اظہار تعزیت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی قیادت نے سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ھے.

سعودی قیادت نے صدر عارف علوی کے نام تعزیتی خط میں سابق صدر مشرف کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پرویزمشرف کے درجات بلند کرے اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے.

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پرویز مشرف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں.