بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیل بھرو تحریک: کون کون گرفتاری دیگا؟، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں صرف کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔ الیکشن لڑنے والے رہنماء انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گرفتاریاں صرف کارکنان دیں گے۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے، وہ اپنی انتخابی مہم پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدواروں کو فیصلے سے بھی آگاہ کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بوقت ضرورت جیل بھرو تحریک میں مرکزی اور صوبائی رہنماؤں سمیت کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔