بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ،ڈپٹی سپیکر کی غیر قانونی رولنگ پر غور

اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس کی صدارت مشترکہ طور پر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ منعقدہ سی ای سی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی غیر قانونی رولنگ اور حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر عائد کردہ سنگین الزامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پی پی کی سی ای سی کے اجلاس میں موجود اراکین پارٹی قیادت کو موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال پر اپنی تجاویز و آرا بھی دے رہے ہیں۔پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو ساری صورتحال کی بابت بریفنگ بھی دی جائے گی۔