بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن پُرامن ماحول میں ہو، اللہ نہ کرے ہم لاشیں اٹھاتے پھریں، گورنر خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں اسمبلی تحلیل کے بعد تاحال الیکشن کی نئی تاریخ سامنے نہ آسکی، تاہم گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تاریخ دینے کے بجائے سکیورٹی اداروں اور سیاسی جماعتوں سے مشورہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
عرب نیوز ویب سائٹ’’اردونیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ میں الیکشن چاہتا ہوں مگر انتخابات کا انعقاد پرامن ماحول میں ہونا چاہیے، اللہ نہ کرے کہ ہم لاشیں اٹھاتے پھریں۔
انہوں نے تجویز دی کہ دونوں الیکشن صوبائی اور عام انتخابات کی تاریخ آگے پیچھے کرکے ایک ساتھ رکھے جائیں کیونکہ ایک الیکشن پر 100 ارب سے زیادہ خرچ آرہا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کے مطابق ’الگ الگ الیکشن کروانے کے لیے پیسے زیادہ درکار ہوں گے۔ لہٰذا ایک ساتھ ہی قومی اور صوبائی انتخابات ہونے چاہئیں۔
حاجی غلام علی نے کہاکہ پہلے ہی ہمارے ملک کے معاشی حالات خراب ہیں، اگر یہ الگ الگ الیکشن ہوتے ہیں تو خزانے پر بوجھ پڑے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پولیس نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی کی مد میں پیسے اور مزید نفری دینے کا مطالبہ کیا ہے جس سے آپ موجودہ صورت حال کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔میں نے الیکشن کمیشن کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ الیکشن کے لیے تاریخ رکھنے سے پہلے اداروں سے بریفنگ لے لیں۔ اگر اس ملک کی فلاح کے لیے تجویز دینا جُرم ہے تو ٹھیک ہے۔