اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز نے دفتر خارجہ پر انتہائی غلط الزام لگا یا،یہ کہناکہ مراسلہ جعلی ہے انتہائی نامناسب ہے، دفترخارجہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے، مریم نواز نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے،ان کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں۔اپنے ردعمل میں شاہ محمود نے کہاکہ یہ کہناکہ مراسلہ جعلی ہے انتہائی نامناسب ہے،دفترخارجہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے،مریم نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا ،ان کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے اسدمجید کے تبادلے سے متعلق بھی غلط گفتگو کی،اسد مجید کی بطور سفیرواشنگٹن میں مدت پوری ہوچکی تھی اور برسلز میں ان کی تعیناتی کا فیصلہ ہوچکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسد مجید گریدبائیس کے افسر تھے اور ان کی تعیناتی باہر ہی ہونی تھی ۔انہوں نے کہاکہ سفارت کا رکا کام درست رپورٹ کرنا ہوتا ہے ، ڈونلڈ لو کا معاملہ اٹھا تھا ،امریکی انڈر سیکرٹری سے کہاتھا کہ لو نے کس قسم کی بات کی ہم نے اس پر احتجاج کیا تھا،سفیر اور میری تجویز تھی کہ معاملے کو ڈی مارش ہونا چاہیے۔
مریم نواز نے دفتر خارجہ پر انتہائی غلط الزام لگا یا،ثبوت ہیں تو پیش کریں،شاہ محمود








