بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غم کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اور حکومت اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ کیا ۔ زلزلے کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا۔ غم کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اور حکومت اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہےمشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی قوم حالیہ سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے بعد اپنے ترک بھائیوں کی امداد کو کسی صورت نہیں بھلا سکتی ۔پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قلب ہیں۔پاکستان اپنے ترک بہنوں بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرے گا ۔مشیر آمور کشمیر نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔