فیصل آباد( معظم رندھاوا) تحریک ترقی و کمال پاکستان کے چیئرمین میجر جنرل (ر )فرخ بشیر نے فیصل آباد کے علاقہ گلبرگ میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے بیٹے کی جانب سے یتیم بچے ہر تشدد اور اسلحہ بردار ہو کر خوف و ہراس پھیلانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز بھی معاشرے میں ہونے والے ایسے ظلم و جبر کو ختم کرنے کے لیے کیا ہے ،ان کا مقصد عوام کو شعور دے کر ان میں ایسی تبدیلی لانا یے جس سے معاشرے میں ہر قسم کے ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے آئی جی اور حکومت پنجاب سے فوری واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے روز نامہ ممتاز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت تحریک ترقی وکمال الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہو گئی ہے جس سے ان کی جماعت کا باقاعدہ سیاسی سفر شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان بھر میں ان کی سیاسی ہارٹی اپنی ممبر شپ کا آغاز کرنے جا رہی ہے تاکہ ملک میں جاری سیاسی نظام میں تحریک ترقی و کمال بھی اپنا سیاسی کردار ادا کر سکے ان کا کہنا تھا کہ ان کا سفر طویل اور کٹھن ہے لیکن مشکل حالات کے بعد ہی کامیابی کے بند دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت فیصل آباد میں یتیم بچے پر تشدد کا نوٹس لے ، چیئرمین تحریک ترقی وکمال پاکستان








