ملتان(مقبول حسین)پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین کا تنخواہوں اور بقایاجات کی بندش کے خلاف احتجاج اور تالہ بندی مسلسل 26 ویں روز بھی جاری رہا ۔ احتجاجی ملازمین نے کہا ہے کہ اس حکومت کو فاقہ کشی کا شکار ملازمین کی بددعائیں لے ڈوبیں گی احتجاجی ملازمین نے حکومت اور منسٹری آف فوڈ سیکورٹی کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم ، بے حس حکومت اور منسٹری آف فوڈ سیکورٹی کے ذمہ داران ملازمین کی تنخواہیں بند کر کے جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں اگر حکومت کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں تو فوری طور پر وزراء اور مشیروں کی تنخواہیں اور مراعات بند کر کے ملازمین کو تنخواہوں پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ منسٹری آف فوڈ سیکورٹی کے پاس اربوں روہے کا بجٹ موجود ہے لیکن فاقہ کشی کا. شکار ملازمین کی تنخواہوں کیلیے پیسے نہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے ایپکا ملتان ڈویژن کا ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا ۔
پی سی سی سی ملازمین کا احتجاج ، اگر حکومت تنخواہیںنہیں دے سکتی تو وزراء ومشیروں کی تنخواہیں بھی بند کرے ،خالد جاوید سنگھیڑ








