راولپنڈی :حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹر شاداب خان کو لفافے میں کتنی سلامی ملی؟ ولیمے کی تقریب میں ملنے والے لفافے نے دلہے میاں کو ہی نہیں بلکہ بابر اعظم اورحارث رؤف کو بھی حیران کر دیا۔
راولپنڈی میں کرکٹر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب میں حسن علی نے انہیں گلے لگایا تو فخر زمان نے خود اپنا ہی فوٹو سیشن کروایا۔
نوجوان کھلاڑیوں کی چلبلی حرکتوں سے ولیمے کی تقریب کو چار چاند لگ گئے، ولیمے کی تقریب میں نسیم شاہ، محمد آصف، سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم اور سعید اجمل نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ شاداب خان کی شادی سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے انجام پائی ہے۔
شاداب خان نے اپنی شادی کے بعد ایک ویڈیو بیان میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو دل بعد میں ٹوٹنے تھے وہ ابھی ٹوٹ گئے، یہ تو ہونا ہی تھا۔
شاداب خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا اور حارث رؤف کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بس اچانک شادی ہو گئی۔
کپتان کی سلامی دیکھ کر شاداب خان کی خوشی اور بھی دوبالا !
آپ کے خیال میں کپتان بابر اعظم نے کتنی سلامی دی ہوگی؟#shadabkhan #PakistaniCricketer #BabarAzam𓃵 #asimazhar #NaseemShah #AmjadIslamAmjad #RipLegend #ApologizeToShahbazGill #امجد_اسلام_امجد #تم_ہٹاؤ_ہم_لائینگے_عمران pic.twitter.com/Zi4PnfK4UW— UrduKhabar (@UrduKhabar5) February 10, 2023









