بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رونالڈو کی سعودی کلب کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک، اہم سنگ میل بھی عبور کرلیا

ریاض (ویب ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلی ہیٹ ٹرک داغ دی۔

سعودی فٹبال لیگ میں الوحدہ کے خلاف کھیلتے ہوئے رونالڈو نے 4 گول اسکور کیے اور اس کے ساتھ کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 500 گولز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔گزشتہ ہفتے ہی اپنی 38 ویں سالگرہ منانے والے پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر 5 مختلف لیگز میں 5 ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے اب تک 503 گول اسکور کر چکے ہیں۔

رونالڈو نے 103 گول مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اسکور کیے جبکہ سب سے زیادہ 311 گول ریال میڈرڈ کی جانب سے داغے، 81 گول جووینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسکور کیے جبکہ 3 گول اسپورٹنگ لزبن اور 5 گول النصر کی جانب سے اسکور کیے۔

5 مرتبہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا سالانہ ایوارڈ جیتنے والے اسٹار کھلاڑی نے گزشتہ برس دسمبر میں ہی سعودی کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا اور بعد ازاں انہیں ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا تھا۔