جدہ ( امیر محمد خان سے ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستا ن ویلفیئر سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام ہوا ، ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 2006 سے پاکستا ن قونصلیٹ میںمفت میڈیکل کیمپ لگاتا ہے جہاں ضرورت مند پاکستانیوں کو طبی مشورے ،طبی معائنہ، اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں طبی کیمپ میں پاکستانی سرجن اور ماہر ڈاکٹر ز شرکت کرتے ہیں اور پاکستانی نرسز خدمات انجام دیتی ہیں پندرہ روز میں منعقدہ کیمپ میں 2500 سے زائد پاکستانی طبی مشوروں کیلئے آتے ہیں ویلفیئر سوسائٹی نے جدہ میں پاکستانی مخیر حضرات کی مدد سے ایبٹ آباد میں کڈنی سینٹر تعمیر کیا گیا ہے جہاں24 خون صاف کرنے والی مشینیں لگائی گئی ہیں ،نیز لیزر مشین بھی خدمات فراہم کررہی ہیں ۔پاکستان ویلفیئر سوسائٹی اب تک جدہ میں 369 کیمپس کا انعقاد کرچکی ہے قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب سے ڈائریکٹر میڈیکل کیمپ محمد یونس ستار اور نائب صدر محمد شریف زمان ،پریس سیکریٹری محمد نواز جنجوعہ نے مفت میڈیکل کمپ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد نے بیماریوں سے بچاو کیلئے غزا کے استعمال پر لیکچر دیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید نے سوسائٹی کے اراکین کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اورشیلڈز پیش کیں ۔
جدہ ، پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستا ن ویلفیئر سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے پر وقار تقریب کا انعقاد








