بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساڑھے 4 سال خیبرپختونخوا میں رہا، بہت اچھا وقت گزرا: سابق آئی جی معظم جاہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آئی جی خیبر پختوانخوا معظم جاہ نے کہا ہے کہ  ساڑھے 4 سال خیبرپختونخوا میں رہا، بہت اچھا وقت گزرا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق آئی جی خیبر پختوانخوا معظم جاہ کا کہنا تھا کہ کسی وجہ سے نہیں، طریقہ کار کے تحت میرا تبادلہ کیا گیا۔ 2018 میں الیکشن کے دوران بھی کوئٹہ سے تبادلہ ہوا۔ نگراں حکومت کیلئے سیٹ اپ تبدیل ہونا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ معظم جاہ انصاری نے 2021 میں آئی جی پولیس خیبر پختوانخوا کا چارج سنبھالا تھا، وفاقی حکومت نے کچھ روز قبل ہی آئی جی خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔