راولپنڈی (ممتاز نیوز)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ عوام کو صحت عامہ کی جدید اورمعیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے،محکمہ صحت میں کسی قسم کی کرپشن، غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محنتی ملازمین ہمارا آثاثہ ہیں فرض شناس ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے، صحت عامہ کے حوالے سے کسی قسم کی عوامی شکایت پرمتعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام چیمبر آفس میں منعقدہ ”اوریج ڈے“کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں آمد پر چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف، صدر ثاقب رفیق و دیگر نے وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔ تقریب میں کراچی چیمبر کے صدر طارق یوسف،راولپنڈی چیمبر کے نائب صدر فیصل شہزاد،سابق صدور زاہد لطیف، ڈاکٹر حسن سروش، راجہ عامر اقبال،کاشف شبیر،عبدالرؤ ف چوہدری،میاں ہمایوں پرویز، ملک شاہد سلیم،ندیم اے رؤف چوہدری،طارق مغل،راجہ مجاہد افسر، سمال چیمبرز کے صدر طارق محمود جدون،ناصر مرزا، طارق مغل،طاہر تاج بھٹی، صدر انجمن تاجران پنجاب شرجیل میر، چیئر پرسن چیمبر ویمن سٹینڈنگ کمیٹی فاخرہ شاداب،ممبر ایگزیکٹو سعدیہ ضیاء،فلک انجم سمیت چیمبر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران،تاجروں اور صنعت کاروں نے شرکت کی۔ گروپ لیڈر چیمبرسہیل الطاف نے وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ چیمبر صحت عامہ کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر کاوزیر صحت بننا راولپنڈی کے شہریوں اور چیمبرکیلئے اعزاز ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ صحت عامہ کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،رنگ روڈ کا مسئلہ بھی حل کریں گے،انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے لنک روڈ کا معاملہ بھی جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔صدر چیمبر ثاقب رفیق نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے،توقع ہے کہ نگران حکومت اور کابینہ کے اراکین ماضی میں پیدا ہونے والی خرابیوں کودور کرنے کی سعی کریں گے۔کراچی چیمبر کے صدر طارق یوسف نے کہاکہ کراچی ایک بڑ اکاروباری حب ہے جبکہ حکومتی پالیسیوں کے سبب معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،گذشتہ تقریباً ایک ماہ سے 6ہزارکے قریب کنٹینرز کراچی پورٹ پر پھنسنے ہیں،جس کی وجہ سے پورے ملک میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے ورنہ مستقبل قریب میں بے شمار کارخانے بند ہونے کا خدشہ ہے،اور اس سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کو اعتماد میں لے اور ان کی مشاورت سے معاشی بحران پر قابو پانے کی تدبیر کرے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے بھر میں اصلاح احوال کیلئے بھرپور اقدمات اٹھا رہے ہیں۔سیاسی مداخلت کے باعث سابقہ دور پیدا شدہ مشکلات کودور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض ہسپتالوں میں بیکار پڑی مشینری کو چالو کروا دیا گیا ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اَپ گریڈکرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔صوبے کے 36اضلاع میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا دو سال سے معرض التوا ء میں پڑا مسئلہ حل کر دیا گیا،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں تجاوزات کا مسئلہ تاجروں کی مشاورت سے حل کروایا جا رہا ہے۔کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا ہو تی ہے وہاں شہروں کو بھی پریشانی اٹھانا پڑتی ہے۔










