بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ: پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے 9 سالہ بچی کو 102 گھنٹے بعد ملبے تلے سے زندہ نکال لیا

حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کا مشن جاری ہے۔
پاک فوج کی ٹیمیں ترکیہ کے 51 سے زائد مقامات پر ریسکیو اینڈسرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کی کاوشوں سے 6 سے زائد افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔ پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے 9 سال کی بچی کو 102 گھنٹے بعد ملبے تلے سے زندہ نکال لیا۔