اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی، انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو پٹڑی سے اتارنے میں مبینہ کردار سے متعلق کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کی لیک ہونے والی آڈیو میں سابق وزیر خزانہ کی گفتگو کو آئی ایم ایف پروگرام اور فنڈ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے طور پر دیکھا جس سے قومی مفاد کو نقصان پہنچتا ہے۔
ایف آئی اے نے شوکت ترین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی جس کے نتیجے میں ان کو گرفتار کیا جائے گا۔









