پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے مالم جبہ میگا کرپشن اسکینڈل دوبارہ کھولنے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھنے ، بلین ٹری سونامی میں مبینہ کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کرنے اور بی آر ٹی منصوبہ پر جاری حکم امتناعی کیخلاف عدالت میں پیروی کرنے کا اعلان کردیا ہے، میگا کرپشن سکینڈل دوبارہ کھولنے کیلئے نیب کو خط ،بلین ٹری سونامی کرپشن کیخلاف درخواست دائر کرینگے، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے ترجمان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جماعت مشہور زمانہ مالم جبہ اراضی سکینڈل دوبارہ کھولنے کیلئے عنقریب نیب میں درخواست جمع کروائے گی جس میں میگا کرپشن سکینڈل کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بی آر ٹی منصوبہ میں اربوں کی کرپشن چھپانے کیلئے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا ہے اس لئے پی ٹی آئی سے قومی دولت کا حساب لینے کیلئے مسلم لیگ ن بی آر ٹی کرپشن کیس میں تحریک انصاف کے سٹے آرڈر کیخلاف عدالت سےرجوع کریگی۔
ن لیگ کا مالم جبہ، بلین ٹری، BRT اسکینڈلز میں کارروائی کا فیصلہ








