اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر صارفین کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ سروے کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد سے امریکہ میں ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تقریباً 9فیصد کمی آچکی ہے۔ تحقیق سے پتا چلا کہ اکتوبر 2022میں ایلون مسک کے اونرشپ لینے سے ٹھیک پہلے 32.4 فیصد امریکی ٹوئٹر استعمال کر رہے تھے۔ دسمبر اور جنوری میں یہ تعدادکم ہوکر 29.5فیصد ہوگئی۔ تقریباً 25ہزار امریکیوں کا سروے کووِڈ اسٹیٹس پروجیکٹ کے ذریعے کیا گیا، جو نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی، رٹگرز یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کا مشترکہ تحقیقی انیشی ایٹو ہے، جو رائے عامہ کی رائے شماری اور سماجی سائنس پر رپورٹس شائع کرتا ہے۔ صارفین میں کمی زیادہ تر ڈیموکریٹس کی تھی، جنہوں نے آزاد امیدواروں یا ریپبلکنز کے مقابلے زیادہ رفتار سے ٹوئٹر چھوڑ ا۔ ڈیموکریٹس کے طور پر شناخت کئے جانے والوں میں سے 38 فیصد نے اکتوبر میں ٹوئٹر استعمال کیا لیکن جنوری تک کم ہوکر 32.9 فیصد ہوگیا۔
ٹوئٹر صارفین کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے، سروے








