اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین نے گجرات بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ذکا اللہ ایڈووکیٹ اور ان کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات ہمارے آبا و اجداد کا دوسرا گھر رہی ہے اور اب ہمارا بھی ہے۔ وکلاء کمیونٹی جس طرح بار اور بنچ کو ساتھ لیکر چلتی ہے اسی طرح اس کا بہترین معاشرے کے قیام میں بھی ایک مقام ہے۔ چوہدری شافع حسین نے مذید کہا کہ ناعاقبت اندیشی میں کئے گئے سیاستدانوں کے ماضی کے کچھ فیصلوں کی ذمہ داری بھی ان پر عائد کرنی چاہیئے۔ ہم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کی اعلی روایات کا خیال رکھتے ہیں اور آئیندہ بھی رکھتے رہیں گے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وکلاء کا معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں کلیدی کردار ہے عام افراد کو انصاف کی جلد فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ کورٹس کی مذید عمارتوں کو بنایا جائے۔
لیگی رہنماچوہدری شافع حسین کا گجرات بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب کو کابینہ مبارکباد








