اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے ٹوئٹ پر کرارا جواب دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ چھری آئی ایم ایف کی ہے، ہاتھ شہبازشریف کا ہے اور گلا غریب عوام کا کٹ رہا ہے۔ انہوں نے لکھاہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور بجلی ،پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے۔ مذمت کےلیے الفاظ نہیں ہیں۔ عوام اس ظالم ٹولے سے نجات کےلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
جس کے جواب میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ آپ کو احتراماً کبھی جواب نہیں دیا لیکن افسوس سچ یہی ہے کہ پانامہ کیس میںچھری ریاستی اداروں میں موجود سازشی سہولت کاروں کی تھی ۔ہاتھ محترم سراج الحق کاتھا ،گلا منتخب جمہوری حکومت آئین انصاف اور قانون کا کٹتارہا۔ آپ استعمال ہوئے ۔ یہاں جو تباہی بھی آئی آپ اس سے بری الذمہ نہیں ۔
آپکو احتراماً کبھی جواب نہیں دیا
لیکن افسوس سچ یہی ھے کہ
پانامہ کیس میں چھُری ریاستی اداروں میں موجود سازشی سہولت کاروں کی تھیھاتھ محترم سراج الحق کاتھا
گلا منتخب جمہوری حکومت آئین انصاف اور قانون کا کٹتارھا
آپ misuse ھوۓ
یہاں جو تباھی بھی آٸ
آپ اس سے بری الذمہ نہیں 🙏— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 12, 2023









