بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کارکنوں کےگلے شکوے پر جواب دیئے بغیر واپس روانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے کارکنوں نے ملاقات نہ کرنے کا شکوہ کیا تاہم وہ جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مریم نواز اسلام آباد میں کارکنوں کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جانے لگیں تو کارکنوں نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تاہم مریم نواز نے ملاقات نہ کی تو کارکنوں نے واپس روانگی کے وقت ان سے ملاقات نہ کرنے کا شکوہ کیا۔

مریم نواز نے کارکنوں کے شکوے کا کوئی جواب نہ دیا اور سکیورٹی گارڈز کے جلو میں واپس روانہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ہدایت پر مریم نواز ان دنوں عوامی رابطہ مہم کے تحت مختلف  پارٹی تنظیمی اجلاسوں اور سیمینارزمیں شرکت کر رہی ہیں۔