اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر نے فواد چوہدری کے ہمراہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نوازنے کہا مراسلہ جعلی ہے،
سفیر کاتبادلہ 4ماہ پہلے ہوا تھا،سفیر کا تبادلہ میڈیا میں رپورٹ ہوچکا ہے،بدھ کوسپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ ن لیگ والے گوگل سرچ سے مدد لے سکتے تھے،

شہباز شریف نے کہا ہمیں پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں مدعو نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ اس وقت سیاست اہم موڑ پرہےبڑے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔








