بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہماری حکومت عوام اورمیڈیانے دنیاکے امن کے لیے بھرپورکرداراداکیا،فیصل جاوید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹرفیصل جاوید نےکہ ہماری حکومت عوام اورمیڈیانے دنیاکے امن کے لیے بھرپورکرداراداکیاایک رائے عامہ بھی ہموارکی گئی،

جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےفیصل جاوید نے کہاعمران خان کادہشت گردی کے خلاف جنگ میں موقف پہلے دن سے ہی کلیئرتھاکہ اس مسئلے کاحل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں اورآخر کارپوری دنیانے عمران خان کے اس موقف کی تائیدکی،انہوں نے کہاکہ دوحہ مذاکرات میں پاکستان نے ثالثی کاکرداراداکیا

اس کے بعد انخلاکے عمل میں دنیانے پاکستان کی پذیرائی کی،یورپی یونین کونسل کے ہیڈ عمران خان کوکہتے ہیں کہ آپ روس اوریوکرائن کے درمیان مسئلہ حل کرائیں ،یوکرائن کے صدر عمران خان کوفون کرکے کہاکہ آپ ہمارے اورروس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کاکرداراداکریں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان دنیابھرمیں امن کے سفیر کے طور پرابھرے ہیں جبکہ یہاں کے لوگوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کوقید میں رکھا،آج پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں کہ ہم نے قید کی طرف جاناہے یاآزادی کی طرف جاناہےجس مقصد کے لیے قائد اعظم نے یہ ملک بنایاتھا،