اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی سالگرہ پر ان کے ہونے والے ساس سسر نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کے ذریعے شاہین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور دعا دی کہ ’ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور مزید کامیابیاں عطا کرے تاکہ آپ پاکستان کی خدمت کرسکیں‘۔
Happy birthday @iShaheenAfridi 😊 https://t.co/u10wyyLJlh
— Nadia Shahid (@nsaafridi) April 5, 2022
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں شاہین کو 200 انٹرنیشل وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
بعد ازاں شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی شوہر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مستقبل کے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی کا رشتہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹے سے طے ہے جس کی تصدیق سابق کپتان نے بھی کی تھی۔