بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(ممتازنیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ٹاؤن کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل عمران زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او محمد شعیب اور ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔