لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔
پنجاب میں نیا بحران ابھرنے لگا، تحریک انصاف ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی، وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے منظوری حاصل کر لی ۔ تحریک عدم اعتماد میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق غیر یقینی صورتحال درپیش تھی کہ آج اجلاس ہو گا یا نہیں۔ سردار دوست مزاری کا اصرار تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 6 اپریل کو ہی ہو گا جبکہ سیکرٹری ترجمان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو ہو گا۔








