خانیوال ( وقار پراچہ ) چیئرمین کے پی ٹی چالیسویں نیشنل ایلیٹ مینز اور چوتھی وومینز باکسنگ چیمپیئن شپ 9تا14مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں تقریباً 230 باکسرز 50 آفیشلز اور ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کریں گے ان خیالات کل اظہار پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کرنل ریٹایئرڈ محمد ناصر اعجاز تنگ نے کیا کرنل ناصر اعجاز تنگ نے مزید کہا کہ چیمپئین شپ میں سترہ ٹیمیں صوبہ بلوچستان پنجاب خیبر پختون خواہ سندھ آزاد جموں کشمیر اسلام آباد کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پاکستان ریلویز پاکستان واپڈا پاکستان آرمی پاکستان نیوی پاکستان ایئر فورس سپیشل دعوت پاکستان پولیس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور میزبان کراچی پورٹ ٹرسٹ سمیت سترہ ٹیموں کے تقریباً 230 باکسرز اور 50 آفیشلز اور ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کریں گے مقابلوں میں مردباکسرز کے جسمانی وزن 48,51,54,57,60,63.5,67,71,75,80,86,92,+92 کلوگرامز جبکہ خواتین باکسرز کے وزن 48,50,52,54,57,81,+81 کلوگرامزہوں گے۔
چیئرمین کے پی ٹی چالیسویں نیشنل ایلیٹ مینز، چوتھی وومینز باکسنگ چیمپیئن شپ 9 مارچ کو کراچی میں شروع ہوگی








