اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے اعلان کے بعد عام انتخابات کی تیاریوں کابھرپورآغاز کردیا،اس حوالے سےمرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمرجانب سے صوبائی صدور کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیاگیاجس میں صوبائی صدور کو 7روز میں ڈویزنل پارلیمانی بورڈ کی تشکیل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہاکہ قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد چئیرمین تحریک انصاف نے فوری طور پر عام انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی ہے،تمام صوبائ صدور 7 روز میں ڈویزنل پارلیمانی بورڈز قائم کریں، ڈویزنل پارلیمانی بورڈز اپنی سفارشات مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بجھوائیں گے،مرکزی پارلیمانی بورڈ ڈویزنل بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کا فیصلہ کرے گا،

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف وفاق پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی قوت ہے،پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انتخابات کے اعلان کے بعد انتخابات کے مطالبات کرنے والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،پی ٹی آئی رہنماء نے کہاکہ تحریک انصاف بھرپور طریقے سے انتخابات کی تیاریوں کی ابتداء کر چکی ہے، آئندہ انتخاب میں عوام کی تائید سے فیصلہ کن دوتہائ اکثریت حاصل کرینگے








