لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس پر اٹھنے والے تنازع کے بعد اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر سے اختیارات واپس لے لئے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے تمام اختیارات ختم کر دئیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اب سے تمام اختیارات اسپیکر کے ہاتھ میں ہونگے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ہاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ڈپتی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔
اس کے لئے مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کے 6 تاریخ کو بلایا جانے والا اجلاس غیر آئینی ہے۔








