بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر، وزیراعظم اور وزراء نے سازش کر کے آئین توڑا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور وزراء نے سازش کرکے آئین توڑا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ ملک میں ایسے لوگ برسراقتدار تھے اور ہیں کہ جنہیں آئین اور ملک کے مستقبل کی پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور وزراء نے منصوبہ بندی کرکے آئین توڑا، سپریم کورٹ میں وزیراعظم کو اقامہ کی بنیاد پر ناہل قرار دیا گیا، آج جب آئین توڑا جارہا ہے تو کیا سپریم کورٹ کی ذمہ داری نہیں کہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی اکثریت پر دوسرے ملک پر سازش کا الزام لگا ہے اس کا نوٹس سپریم کورٹ نہیں تو اور کون لے گا، آج جو ہوا ہے وہ کبھی مارشل لاء کے ادوار میں بھی نہیں ہوا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پر تالے لگے ہوئے ہیں اور پولیس کھڑی ہے تاکہ اسمبلی کا اجلاس نہ ہوسکے، پوری سپریم کورٹ بیٹھے کیونکہ پاکستان کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لیجسلیٹر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ حمزہ شہباز پنجاب میں نہ آئیں، عمران خان نے ساری سیاست جھوٹ پر کی ہے، عمران خان کہتے ہیں میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں دیکھنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پیاز کی قیمتیں 44 فیصد بڑھ گئی ہے، پاکستان میں ہول سیل پرائیس انڈیکس 16 فیصد ہے، پاکستان کی کرنسی دنیا کی تیز ترین ڈی ولیوویشن ہو رہا ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ ڈی فیسٹ کم کیا ہے، یہ جو کرنٹ اکاؤنٹ ڈی فیسٹ عمران خان لایا ہے وہ سب سے بڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھٹ اس سال دیا جارہا ہے وہ سب سے بڑا ہے، جھوٹا تو پہلے سے تھا، آج تک تین لوگوں نے آئین شکنی کی ہے، ضیا، پرویز مشرف اور عمران خان ان میں شامل ہیں، پنجاب میں بھی یہ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آخری دنوں میں حکومت پاس رکھنے کا مقصد کیا ہے؟ اس ہفتہ میں 44 فیصد ٹماٹر کی قیمت بڑھی ہے، مہنگائی اس وقت 12 فیصد سے زیادہ ہے، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، عمران خان کے دور میں روپیہ روزانہ کی بنیاد پر گر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم سستا بیچا، گندم پاکستان سے اسمگل کروایا، ہمارے کسان لائنوں میں کھڑے رہے کہ یوریا لے سکیں، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کر رہا تھا اور ساٹھ لاکھ نوکریاں چوری کیں، ایک گھر بنی گالہ کا چلانے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ایمنسٹی دی جاتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ایک گھر بنی گالہ کا چلانے کے لیے پورے پاکستان میں مہنگائی کی جاتی ہے، ایک کروڑ 35 لکھ بچہ ملک کا رات کو بھوکا سو رہا ہے، اس ایک کروڑ 35 35 لاکھ بچوں کا ذمہ دار کون ہے؟