اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف ازخودنوٹس کیس کے حوالے سے کہاکہ ہمیں آئین کی حیثیت کا احساس ہے،وکلا نے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں،
عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا اپوزیشن کا حق ہےاسے تسلیم کرتے ہیں،بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ ڈپٹی اسپیکر نے حقائق کی بنیاد پر رولنگ دی،

انہوں نے مراسلے کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کل مریم نواز نے کہاکہ مراسلہ فیک ہے یہ دفترخارجہ میں بنایاگیا،معلوم نہیں مریم نواز کویہ سب کون بتاتاہے،انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمارے سفیرکاتبادلہ کردیاگیاہم نے سفیر کوبرسلز میں اس لیے تعینات کیاکیوں کہ وہ منجھے ہوئے ہیں۔
اپنے سفارتکاروں کوبلاوجہ انڈرمائنڈ نہ کریں،فارن آفس میں جوسفارتکار ہیں وہ پروفیشنل اورسلجھے ہوئے ہیں ،ان کی ایمانداری پرشبہ تھانہ ہوگا








