بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ان کی ایسی کی تیسی، عمران کی گرفتاری کا ارادہ بالکل رکھتا ہوں،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی شک نہیں عمران خان قوم کی تباہی اور ایک فتنہ ہے ،اس ٹولے کے ارادے آگے بھی نیک نہیں،ہم عمران خان کو ووٹ ، آئین اورقانون کی طاقت سے ختم کرنا چاہتے ہیں،ووٹ کے ذریعے اس فتنے کو ختم نہ کیا تو یہ ملک کی تباہی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے انتقام کی سیاست سے ملکی معیشت کو تباہ کیا،اس فتنے کا ہر قیمت ہر قلع قمع کرنا چاہیے،یہ اس ملک کےلئے افراتفری اور انارکی لے کے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دونوں اسمبلیاں بدمعاشی اور ہٹ دھرمی سےتوڑیں۔انہوں نے کہا کہ عمران سڑکوں پر آئے اس کا علاج کر کے دکھائوں گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی سازش عمران خان کے کہنے پر کی ،جو صورتحال ہے اس کی نشاندہی کرنا ہمارا فرض ہے،ہم سمجھتے ہیں عمران خان کو Sort Outکرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کو بالکل ارادہ رکھتا ہوں،میں عمران خان کی گرفتاری کےلئے وزیراعظم کی اجازت کا پابند ہوں،میں سمجھتا ہوں ہمیں عمران خان کا حل نکالنا چاہیے،یہ آئے اسلام آباد بند کر کے دکھائے اس کی ایسی کی تیسی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 25مئی کو میری بات نہ مان کر غلطی کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کرائیں کوکین نہ نکلے تو سیاست چھوڑ دوں گا ،