بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبور ی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت 27 فروری تک منظورکرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیاہے ، عثمان بزدار عبوری ضمانت کیلئے احتساب عدالت پہنچے تھے، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار کو آج طلب کیا تھا ،نیب لاہور کی جانب سے جاری نوٹس میں عثمان بزدار کو دوپہر 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی جائیدادوں کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کی جانب سے اب تک خریدی گئی اور فروخت کی گئی جائیداروں کا ریکاڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کو طلب کیا ہے۔عثمان بزدار کو ان کے ڈی جی خان والے گھر اور لاہور میں رہائشی پتے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب آرڈیننس کے شیڈول ٹو کے تحت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔