لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن ارکان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ارکان سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے تو انہیں گیٹ پر روک دیا گیا اور اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری عامر حبیب نے ن لیگ کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ مجھےعدم اعتماد کی تحریک دے دیں، جمع کرا دوں گا تاہم ن لیگی ارکان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اندر جا کر تحریک جمع کرانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر مجھ سمیت ، اعجاز احمد، سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو ، پیر اشرف اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اپوزیشن ارکان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد جمع کرانے سے روک دیا گیا








