بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی تاریخ پھر دہرائیں گے: مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ ایک بار پھر دہرائیں گے، ہر دباو کا مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم تھامے رکھنے والے رہنما و کارکن سر کے تاج ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی ، صوبائی ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ضلع لاہور کے صوبائی حلقوں سے متعلق مشاورت کی گئی اور پارٹی کے ممکنہ امیدواران کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ صوبائی حلقوں میں پارٹی کی مقبولیت ، ممکنہ امیدواروں کی اہلیت اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

مریم نواز نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ آئندہ الیکشن کی تیاری ، حلقوں میں مسائل کی نشاندہی اور جلد از جلد حل کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ سوشل سرکل اور یوتھ ونگز کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کرنے کا پلان بھی جلد عمل میں لایا جائے۔