بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ ، حوصلے اور جرأت کو سراہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیخ رشید کے حوصلے اور جرأت کو سراہا، سربراہ عوامی مسلم لیگ کل عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک بھی آئیں گے ۔

یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدآصف زرداری اور بلاول بھٹو پر الزامات کے کیس میں  15 روز بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے۔