بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن بیرونی طاقتوں سے مل کر قومی اسمبلی کے رکن خرید رہی ہے، شہباز گل

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں سے مل کر قومی اسمبلی کے رکن خرید رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ آج ضمیر فروشوں کیخلاف آواز اٹھانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو چھانگا مانگا کے دور سے خریدو فروخت کی عادت ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کا ثبوت روس اور چائنہ نے بھی دے دیا ہے ، روس کہہ رہا ہے امریکہ کا کردار پاکستان میں شرمناک ہے۔  شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں سے مل کر قومی اسمبلی کے رکن خرید رہی ہے، مریم صفدر کو ہر خط قطری خط لگتا ہے ، کیا مریم نواز نے وہ خط پڑھا ہے جو آپ کہہ رہی ہے کہ خط جعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز جس فوج کے جرنیلیوں کیخلاف گالیاں دیتہ تھی کیا ان کی وضاحت چاہیے ، پیپلزپارٹی جس کو ٹکٹ دیتی ہے اس کو دس ہزار سے پانچ ہزار ووٹ رہ جاتا ہے۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے چار ٹکٹوں پر اپنا ضمیر بیچ دیا ہے ، تخت لاہور کا کسی کو وزیراعلیٰ بنانا ہے تو قانون کے نیچے سے گزارنا ہے۔