بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے سرکاری میڈیا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں امریکہ کے ملوث ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے چین کی بڑھتی ہوئی ترقی کو روکنے کےلئے پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد کے ذریعے وار کیا ہے ۔چینی سرکاری جریدے “گلوبل ٹائمز” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان چین کا انتہائی قریبی اور پکا دوست ہے ،امریکہ نے وزیراعظم عمران خان پر دبائو ڈالنے کےلئے حال ہی میں پاکستان کو سیاسی بحران سے دوچار کیا ہے لیکن عمران خان اتوار کو اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو روکنے میں کامیاب ہوگئے اور اس کے بعد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ایک سینئر امریکی سفارتکار کا نام لے کر بتایا کہ وہ ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہے ،عمران خان نے کہا کہ بیرونی طاقتیں خاص طور پر امریک جنوبی ایشیا کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ذریعے وار کیا،چینی میڈیا








