لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی صرف عمارت کا نام ہے وہاں پر اس صوبے کے عوام کی تقدیر کے فیصلے نہیں ہوتے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ووٹ دینے والے تمام ارکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ ہمارے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور اس کے تمام اتحادی جماعتوں کے رہنما موجود ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ میں حسن مرتضی، علیم خان، اسد کھوکھر، معاویہ اعظم، جگنو محسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ اپنی بہن مریم نواز، پرویز رشید اور عطا تارڑ اور جہانگیر ترین گروپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم پلس نے صوبے سے مال بنایا،پرویز الٰہی کا احتساب ہوگا،آئین پاکستان کو پامال کیا گیا،عدالت کل فیصلہ سنائے تا کہ ملک آگے چلے ،پرویز الٰہی نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،ان کو آئین کےساتھ کھلواڑ مہنگا پڑے گا،متحدہ اپوزیشن ان کا محاسبہ کرے گی۔
پرویز الٰہی نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،متحدہ اپوزیشن ان کا محاسبہ کرے گی،حمزہ








