کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅانوار اوردیگر ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انواراوردیگر ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 4 ہفتے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔
یاد رہے کہ ملزمان کی بریت کیخلاف نقیب اللہ کے بھائی نے اپیل دائر کر رکھی ہے ۔









