اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نے سپیکر کو 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے لئے 4 نام بھجوادیئے۔ پارلیمانی کمیٹی پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر ، پرویز خٹک ، شفقت محمود اور شیریں مزاری کے نام تجویز کردیئے گئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نگراں حکومت کے لئے مشاورت کرے گی۔ اپوزیشن کو بھی پارلیمانی کمیٹی کے لئے 4 نام دینا ہوں گے ۔
نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار نام دے دیے








