پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کراچی میں کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی۔
مقامی اسپتال میں زیر علاج بچوں نے ہوٹل میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اس دوران کھلاڑیوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیے۔
پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ کیپس دیں جب کہ کپتان بابر اعظم نے اسپتال انتظامیہ کو اپنی دستخط شدہ شرٹ دی۔
اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ آج ان ننھے سپر ہیروز سے مل کر اچھا لگا، ان بچوں کو مدد اور حوصلے کی ضرورت ہے۔









