اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پیسے والوں کا پاکستان الگ اور غریبوں کا الگ ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں یکساں تعلیم نظام نافذ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔عمران خان نے کہا کہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہیے، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ریاست کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں صحت کارڈ جاری کیے گئے، سندھ میں صوبائی حکومت کی مدد کے بغیر صحت کارڈ جاری نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن بڑا منصوبہ ہے۔
بدقسمتی سے پیسے والوں کا پاکستان الگ، غریبوں کا الگ ہے، عمران خان








