بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیساکھی میلہ،پاکستان نے 2200بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے 12اپریل سے شروع ہونے والے بیساکھی میلے کےلئے2ہزار200بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے ۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے دورے کے دوران بھارتی سکھ یاتری پنجہ صاحب ،ننکانہ صاحب اور کرتاپور صاحب جائیں گے ،وہ 12اپریل کو پاکستان میں داخل ہوں گے اور اکیس اپریل بھارت روانہ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے علاوہ دوسرے ممالک میں مقیم سکھ یاتریوں کو بھی ویزے جاری کئے گئے ۔