بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

کراچی(ممتازنیوز)سٹیٹ بینک نے ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 فروری تک 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 10 سے 17 فروری کے دوران 2.43 کروڑ ڈالر بڑھے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.13 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.46 ارب ڈالر رہے۔