لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتےہوئے ویڈیوز نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی ۔
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی دلکش ڈانس ویڈیو ز وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ شادی کی تقریب میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے کئی معروف پنجابی اور بھارتی گانوں پر ڈانس کر کے شادی میں چار چاند لگا دیے۔ ایک ویڈیو میں اداکارہ کو پنجابی ٹپے “دوجی دوجی واری مینوں جیٹھ لین آگیا” پر ڈانس سٹپس کرتے دیکھا جا سکتاہے۔جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
جبکہ ایک اور وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے بھارتی گانے ” بجلی”پر ڈانس کیا ۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے اس میں اداکارہ نے جوڑی کی شکل میں ڈانس کیا جس میں ہانیہ عامر کے ساتھ کئی جوڑے ڈانس کر تے نظر آرہے ہیں۔
ایک اور ڈانس ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو بھارتی معروف گانے” ناچو نا چو”پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتاہے۔جس میں انہوں نے پر جوش انداز میں ہر سٹپ کو اتنی مہارت سے کیا کہ ہر ایک نے انکی داد دی۔ جبکہ ان ویڈیوز پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہارکیا جا رہاہے۔
View this post on Instagram









