اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کی شادی کی تقریب میں ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر دنانیر مبین کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ اپنے دوستوں ،کزنز اور بہن بھائیوں کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ جس میں اداکارہ کو بھارتی گانے “دل میں جو باتیں ہیں ” میں اپنے کزنز اور بہن بھائیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
جبکہ ایک اور وائرل ویڈیو میں دنانیرکو بھارتی گانے” ننا رے ننارے” پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں دنا نیر کی ڈانس کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی جا رہی ہے وہی کئی صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ دنانیر مبین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram









