اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ عدالت نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا،وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیتے ہیں تو یہ ان کا فیصلہ ہے، پی ٹی آئی اراکین نے استعفے دیئے تو تحریک عدم اعتماد متاثر نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ آج کا فیصلہ تاریخی ہے ،سپریم کورٹ کے شکرگزار ہیں، پارلیمان کا مستقبل بہت تابناک ہے،ضروری اصلاحات کے بعد شفاف الیکشن کرائیں گے،اصلاحات کی طر ف فوری توجہ دیں گے ،وقت ضائع نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے دینے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں،اگر انہوں نے استعفے دیئے تواس سے عدم اعتماد متاثر نہیں ہوگی،ہمار ے پاس ایوان میں 178ارکان موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ خط کا ڈرامہ وفا ق میں ہے پنجاب میں نہیں، مگروہاں کبھی اجلاس بلایا جاتا ہے اور کبھی موخرکیا جاتا ہے، ان شااللہ پنجاب میں بھی کامیابی ہوگی۔
پی ٹی آئی اراکین نے استعفے دیئے تو تحریک عدم اعتماد متاثر نہیں ہوگی،شہبازشریف








