بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نسیم شاہ نے ننھے فینز کو کیا تحفہ دیا؟

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 8 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر  نسیم شاہ نے اپنے ننھے فینز کی خواہش پوری کردی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ اپنے ننھے فینز سے ملاقات کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو ہوٹل کی ہے اور ہوٹل میں آئے ننھے فینز نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی نسیم شاہ سے ملاقات کی اور فینز کی جانب سے کی جانے والی فرمائش کو فاسٹ بولر نے پورا کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے نسیم شاہ بچوں سے ہاتھ ملاتے ہیں اور پشتو میں گفتگو کرتے ہیں۔

نسیم شاہ نے بچوں سے خیریت معلوم کی اور پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹ بھی دی جس پر ان کا آٹو گراف بھی موجود تھا۔

ننھے فینز کی نسیم شاہ کی شرٹ لے کر خوشی دیدنی تھی جبکہ یاد گار کے طور پر اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ بھی بنایا گیا۔