اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کا سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ پر فیصلے پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ شہباز گل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے بزرگوں نے 1947 میں اپنی گردنیں کٹوا کر واہگہ بارڈر ایک آزاد ملک میں رہنے کے لیے کراس کیا تھا۔ ہمارے بزرگوں کو شاید یہ پتہ نہیں تھا کہ برطانیہ کی بجائے امریکا کی غلامی میں جا رہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ ‘لگتا ہے اب 1947 کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے ہیں ۔
لگتا ہے اب 1947 کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے، شہباز گل








