پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہزار دیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے قلندرز کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا پائی۔۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔
لاہور کی جانب سے مرزا بیگ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔
مرزا بیگ پانچ رنز بنا کر سات رنز کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔
فخر زمان نے دھواں دھار بلے بازی کی اور 45 گیندوں پر 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر کی اننگز 10 چھکوں اور تین چوکوں سے مزین تھا۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے شابدار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سام بیلنگز نے 47 ربز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیوڈ ویزے نے آٹھ رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو جب کہ راؤمین پاول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی نے اب تک پی ایس ایل میں چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا رہا۔
لاہور قلندرز اب تک لیگ میں تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں صرف ایک میں شکست کا سامنا رہا ہے۔
لاہور قلندرز:
فخر زمان، طاہر بیگ، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان
پشاور زلمی:
بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، بھانوکا راجا پاکسے، جمی نیشام، وہاب ریاض، سعد مسعود، ارشد اقبال، سلمان ارشاد
پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 41 رنز سے ہزار دیا








